ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:جعلی آیورویدک دوائیاں بیچنے والے 2 ملزم گرفتار :6لاکھ روپیوں کادھوکہ

ہبلی:جعلی آیورویدک دوائیاں بیچنے والے 2 ملزم گرفتار :6لاکھ روپیوں کادھوکہ

Sat, 16 Sep 2017 21:47:48    S.O. News Service

دھارواڑ:16/ستمبر (ایس اؤنیوز)دھارواڑ شہر کے داسن کوپا کراس پر آیورویدک کی جعلی دوائیوں کو بیچنے والے بیوپاریوں کو ہبلی کے اشوک نگر کی پولس نے گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کلکرنی نامی شخص کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی پی آئی جگدیش ہنچنال کی قیادت میں چھاپہ مار کر 2ملزموں کو گرفتارکی ہے ، معاملے میں ملوث کئی افراد فرارہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ ملزموں کی شناخت وینکٹیش اور یلپا بتائی گئی ہے۔

ملزموں کے تعلق سے بتایا گیاہے کہ ملزم عوام سے چک لے کر آیورویدک دوا دینے کی بات کہتے ہوئے دھوکہ دہی کیا کرتے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ملزموں نے قریب 6لاکھ روپیوں کی دھوکہ دہی کی ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران کچھ فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہبلی معاون پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: